امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کا مظہر ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

0
229

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے امریکاکی جانب سے موڈرناویکسین ملنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔امریکی وزیرخارجہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو25لاکھ موڈرناویکسین کی فراہمی کی گئی ویکسین کی فراہمی دونوں ملکوں میں پائیداردوستی،تعاون کی عکاس ہیں ،ہم کورونا وبا کو دنیا بھر سے ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کے بیان پر ڈاکٹرفیصل سلطان نے ردعمل دیتے ہوئے امریکاکی جانب سے موڈرنا ویکسین ملنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔