واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا ہمیشہ سے امیگرنٹس کی قوم ہے اور رہے گی، تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امیگرنٹ ہیریٹیج منتھ کے موقع پر اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہر امریکی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع دینا ہوں گے، اب موقع آگیا ہے کی کانگریس شہریت کا بل منظور کرے،امریکی صدر نے کہا کہ تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں، برابری کے مواقع اورشہریت حاصل کرنے میں رکاوٹیں دورکرنا ہونگی، امریکا ہمیشہ سے امیگرنٹس کی قوم ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ میرے انتظامی ایجنڈے میں برابری دینا اہم حصہ ہے، امیگرنٹس کی نسلوں نے ایک عرصے سے جرات کا مظاہرہ کیا، اقدار کے مطابق پھر سے خوش آمدید کہنے والی قوم بننے کا عزم کرنا ہوگا۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری انتظامیہ کا ایک تہائی حصہ امیگرنٹس پر مشتمل ہے، فیڈرل ایجنسیز کو امیگرنٹس کا اعتماد بحال کرنے کا کہا ہے، اپنے لوگوں کیلئے وعدے پورے کرنے کیلئے بہت کام کرنا باقی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں ایک کروڑ10لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی مقیم ہیں، اب موقع آگیا ہے کی کانگریس شہریت کا بل منظور کرے، امیگریشن منصوبہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امیگریشن منصوبہ غیر قانونی مقیم افراد کو شہریت کا راستہ فراہم کرے گا، اب موقع آگیا ہے کہ کانگریس شہریت کا بل منظور کرے۔ امریکا میں ایک کروڑ10لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں، میری انتظامیہ کا ایک تہائی حصہ امیگرنٹس پرمشتمل ہے، فیڈرل ایجنسیزکو امیگرنٹس کا اعتماد بحال کرنے کا کہا ہے، ہر امریکی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع دینا ہوں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...