ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں نوے کی دہائی مقبول ترین جوڑی گووندا اور روینہ ٹنڈن بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔بالی ووڈ کے نوے کی دہائی کے کامیاب ترین اداکار گووندا نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ ملکر انڈسٹری کے متعدد سپرہٹ فلمیں دیں جن میں دلہے راجا، بڑے میاں چھوٹے میاں، آنٹی نمبر ون، راجا جی، آنکھیوں سے گولی مارے اور اناڑی نمبر ون جیسی فلمیں شامل ہیں۔اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ماضی کی یہ کامیاب ترین جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہی ہے جس کا اعلان اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا تاہم انہوں نے فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔اداکارہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوندا کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں انہوں نے لکھا ”دی گرینڈ ری یونین”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم بڑے پردے پر کام کرنے کے لیے دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں خود ہی سوالات کرکے مداحوں کا انتظار مزید بڑھادیا۔ اداکارہ نے لکھا، ”کب؟ کہاں؟، کیسے؟ ۔۔۔ ”جلد آرہا ہے”۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...