ممبئی(این این آئی) اکشے کمار کو خطروں کا کھلاڑی کہا جاتا ہے، لیکن بالی وڈ کے کسرتی بدن کے مالک اکشے کو تیزی سے وزن میں کمی بیشی کرنیمیں بھی کمال حاصل ہے۔ایسا ہی کچھ اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کے لیے 5 کلو وزن بڑھا کر کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اکشے کمار نے ایک خبری ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنا وزن بڑھانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اکشے کمار نے کم وقت میں 5 کلو وزن بڑھانے کو ‘ ماں کے ہاتھ سے بنے’ حلوے کا کمال قرار دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں صحت مند طریقے سے وزن گھٹانے اور بڑھانے سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ یادرہے کہ اکشے نے حال ہی میں فلم ‘سوریا ونشی’ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لیے 6 کلو وزن کم کیا تھا۔فلم ‘رکھشا بندھن’ کے بارے میں اکشے نے بتایا کہ اس فلم کے لکھاری نیشنل ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر ہیمانشو شرما ہیں جو ‘ زیرو’،’ رانجھنا’ اور ‘ تنو ویڈز منو’ جیسی فلمیں لکھ چکے ہیں۔ اس فلم میں کی کہانی بہن بھائی کے گرد گھومتی ہے۔
مقبول خبریں
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...