ہیٹی کے صدر کا قتل کروانے والا مشتبہ ماسٹر مائنڈ گرفتار

0
232

پورٹ او پرنس (این این آئی )ہیٹی کی قومی پولیس نے صدر جوینل موئز کے قتل کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ کر گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تریسٹھ سالہ کرسچن ایمانوئل سانون نامی یہ شخص ایک ڈاکٹر ہے، جو امریکی ریاست فلوریڈا میں رہتے تھے۔ حال ہی میں وہ ایک نجی طیارے کے ذریعے ہیٹی پہنچے تھے اور صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے خواہش مند تھے۔ اس ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے فلوریڈا میں قائم وینیزویلا کی ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے ذریعے کولمبیا کے کرائے کے مبینہ قاتلوں کو ہیٹی کے صدر کو قتل کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ ملکی پولیس کے مطابق ترپن سالہ صدر کو سات جون کو کرائے کے قاتلوں نے ان کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہو کر ہلاک کیا تھا۔