اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا سانحہ اور میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاگو ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ المناک حادثے کو اتفاق قرار دے کر ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھی رہے،اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیئے کثیر الجہتی اقدامات کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...