کراچی (این این آئی)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے”رفتہ رفتہ” نے بالی وڈ کے معروف گلوکار بی پراک کے گانے فی الحال 2کو یوٹیوب پر مات دے دی۔رفتہ رفتہ کو عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں عید کے روز 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جس کی ویڈیو میں عاطف کے ہمراہ اداکارہ سجل علی نے جلوے بکھیرے۔یہ گانا مداحوں میں اس قدر مقبول ہوا کہ ایک ہفتے بعد بھی یہ یوٹیوب کے ٹرینڈنگ پینل پر نمبر 1 پر ہے۔دوسری جانب اگر بات کریں بھارتی گانے ‘فی الحال 2’ کی تو اس کی ویڈیو میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن اور بھارتی گلوکار و اداکار ایمی ورک نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یہ گانا 6 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو اب ٹوئٹر پر 3 نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔بی پراک کی جانب سے پیش کیے جانے والا یہ گانا 2019 میں ریلیز ہونے والا فی الحال کا دوسرا حصہ ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...