کراچی (این این آئی)ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا تبصرہ پیش کیا۔وائرل ہونے والی لائیو ویڈیو کے کلپ میں طلحہ کو پیزا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ مسکراتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ماہرہ نے اپنی ٹوئٹ میں کمنٹ کیا کہ جب دل ٹوٹا ہوا ہو اور آپ اس لمحے افسردہ محسوس کررہے ہوں۔اداکارہ نے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر میں کچھ نہیں کرسکتی لیکن مسکرا ضرور رہی ہوں۔ماہرہ کی ٹوئٹ کو کئی صارفین نے ری ٹوئٹ کیا اور ان کی بات سے اتفاق کیا۔خیال رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں شاندار پرفارمنس دی، اگرچہ وہ محض 2 کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...