لاہور( این این آئی) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں پر تنقید فیشن بن گیا ہے ، کچھ لوگوں کو دوسروں میں خامیاں نکال کر تسکین ملتی ہے اس لئے ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ،فلمی ہیروئن کے طور پر میں ہدایتکار شعیب منصور کی دریافت ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ فلم ” بول ” کی کامیابی کے بعد میرے لیے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہو ئے اور میں نے لگن اور جذبے سے سے کام کر کے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے اور میں بڑی سکرین کے لئے کام کر کے انجوائے کرتی ہوں۔ انہوں نے کچھ لوگوں کی تنقید کے حوالے سے کہا کہ میرا سوال ہے آپ ایسے لوگوں کا کیا کر سکتے ہیں ، اگر انہیں دوسروں میں خامیاب نکال کر تسکین ملتی ہے تو انہیں ایسا کر لینے دیا جائے کسی کا کیا جاتا ہے ۔
مقبول خبریں
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے کی صورت میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا...
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...