لاہور( این این آئی)نامور رائٹر ، ڈائریکٹر اور شاعر آغا جرار حیدر نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کسی مصلحت کے بغیر سچ کہنا آسان نہیں ہے ، مجھے فخر ہے کہ میں نے خلیل الرحمان قمر جیسی شخصیت سے سیکھا ہے ،خلیل الرحمان قمر کے دل میں جو ہوتاہے وہ اسے صاف صاف زبان پر لے آتے ہیں اور یہی سچے اور کھرے انسان کی نشانی ہے ۔ ایک انٹرویو میںآغا جرار حیدر نے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ بہت وقت گزرتا ہے میں نے انہیں کبھی اپنے فائدے کیلئے جھوٹ بولتے ہوئے یا مصلحت سے کام لیتے ہوئے نہیں دیکھا ،وہ سفید کو سفید اور سیاہ کو سیاہ کہنے کی جرات رکھتے ہیں اور کچھ لوگوںکو یہ پسند نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جن موضوعات کو لے کر ان پر تنقید کی جارہی ہے اس پر کوئی دلیل سے بات کرنے کے لئے تیار نہیں ، اگر انہیں کسی شعبے سے کوئی بھی شخصیت پسند نہیں ہو گی تو وہ کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے کہ کوئی مجھ سے ناراض ہو جائے گا بلکہ وہ صاف کہہ دیں گے مجھے یہ شخصیت پسند نہیں ہے ،اسی طرح وہ اداکاروں کی اداکاری کے بارے میںبھی اظہار خیال کرتے ہیں اور اس میں کیا برائی ہے ،اگرمجھے کسی اداکار یا اداکارہ کا کام پسند نہیں تو کیا میں اس کا اظہار نہیں کر سکتا۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 239 کے تحت حاصل اختیار کے مطابق انتخابی رولز میں...
نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں حکومتی اجازت سے باہر گئے، واپسی...
کراچی (این این آئی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل کی دیواریں توڑ کر نہیں ،حکومت کی...
بلاول بھٹو نے انتخابات میں امیدوار نامزد کرنے کے لئے 5 پارلیمانی بورڈ تشکیل...
لاہور( این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے...
سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی...
لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے 93 قومی دن پر سعودی...
نواز شریف کو حفاظتی ضمانت نہیں مل سکتی، سیدھا جیل جانا ہوگا،نعیم پنجوتھا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر...