کراچی(این این آئی) نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کوئی گالیاں دیکر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابقہ بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھے گالیاں دیکر یا برے ناموں سے پکارکر آپ میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد سے متعلق آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نعروں کا وقت ختم ہوچکا لہذا اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔ اداکارہ کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...