کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ اْنہیں اپنی اہلیہ صدف کنول کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا۔حال ہی میں شہروز سبزواری اور اْن کی اہلیہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اْنہوں نے اپنے کیرئیر سے لیکر اپنی ازدواجی زندگی تک کے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو میزبان نے شہروز سبزواری سے سوال کیا کہ اْنہیں صدف کنول کا آئٹم سانگ کیسا لگا تھا؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ ‘مجھے صدف کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا جس طرح اْس نے کام سرانجام دیا وہ بہت شاندار تھا۔اداکار کا جواب سْن کر میزبان نے کہا کہ ‘آپ نے صدف سے یہ نہیں کہا کہ تْم نے آئٹم سانگ کیوں کیا؟ جس پر شہروز سبزواری نے کہا کہ ‘نہیں! میں نے ایسا کچھ نہیں کہا کیونکہ اْس وقت میرا ان پر کوئی حق نہیں تھا۔شہروز سبزواری نے کہا کہ میں اْس وقت صدف کو ٹھیک سے جانتا تک نہیں تھا اور ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے مجھے ان کا کام بہت پسند آیا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ کسی کے کام کی تعریف کم کرتے ہیں اور اْس تنقید کے تیر زیادہ برساتے ہیں جوکہ میری نظر میں بہت غلط ہے۔میزبان نے پوچھا کہ ‘اب تو صدف سے شادی ہوگئی ہے تو اگر اب صدف آئٹم سانگ کریں گی تو آپ انہیں روکیں گے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ‘نہیں! میں بالکل نہیں روکوں گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...