آئل ٹینکر پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،اسرائیل

0
209

تہران (این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ نے بحیرہ عرب میں اسرائیل کے ایک تیل بردار جہاز پر ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس کے آئل ٹینکر پر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہاکہ ایران جہاز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سے بچنے کی بزدلانہ کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایران نے جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا۔ ایران اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن یہ واقعہ ایک برطانوی شہری اور ایک رومانیہ کے شہری کی ہلاکت کا باعث بنا۔ انہوں نے اس کارروائی کو ایرانی جارحیت قرار دیا۔بیان میںاس بات پر بھی زور دیاگیا کہ اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی مفادات اور بحری جہاز رانی کی آزادی کو بھی متاثر کرتی ہیں