قاہرہ(این این آئی)مصری فوج نے شمالی جزیرہ نما سینا میں آپریشن کے دوران 89 انتہائی خطرناک تکفیری عناصر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج کی طرف سے ریاست کی تمام اسٹریٹجک سمتوں پر دہشت گرد عناصر کا تعاقب اور شکست دینے کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے تحت مسلح افواج کے ہیرو دہشت گرد عناصر کو پے در پے حملوں میں ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ جزیرہ نما سینا میں متعدد مخصوص کارروائیوں کے نفاذ کے نتیجے میں 89 انتہائی خطرناک تکفیری عناصر کو ہلاک کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے علاقوں میں مسلح افواج کے 8 ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے۔آپریشن کے دوران 73 خودکار رائفلیں ، 140 میگزین ، 5،606 ملٹی کیلیبر گولیاں ، 34 وائرلیس ڈیوائسز اور ایک کیمرہ اور ایک نائٹ ویژن ڈیوائس سے لیس ڈرون ،ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر ، متعدد موبائل فون اور نقدی قبضے میں لی گئی۔آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے 404 دھماکہ خیز آلات اور 59 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔تکفیری عناصر کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونے والی 52 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...