لندن/واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اعلان کیاہے کہ وہ عمان کے ساحل پر اسرائیل سے منسلک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے میں ایران کے ملوث ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کارروائی پر ایران کو مناسب جواب دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکر پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ امریکا اپنے اتحادیوں اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مناسب جواب دیا جا سکے۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ عمان کے سمندر کے قریب اسرائیل سے منسلک آئل ٹینکر پر جان بوجھ کر اور ھدف بنا کرنشانہ بنائے گئے حملے کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے تعاون سے اس ناقابل قبول حملے کا سخت جواب دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کو ایسے حملوں کو روکنا چاہیے اور جہازوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...