منی لانڈرنگ کیس ‘شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

0
243

لاہور (این این آئی) سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ، شہباز شریف کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔شوگرملزانکوائری کیس کے سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کی خواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں وقت پر حاضر نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ان کا انتظار کرنا پڑ، ایک موقع پرایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے ملزمان کی غیر حاضری کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اب تک پیش نہیں ہوئے ضمانت کی درخواست ان کی عدم پیروی پر خارج کی جائے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آدھے گھنٹے تک پہنچنے کی مہلت دے دی تاہم کچھ دیر بعد شہبازشریف سیشن کورٹ کے روسٹرم پر جج کے روبرو پیش ہوگئے۔عدالت کے جج حامد حسین نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کا سیشن ہے مگرعدالت کے احترام میں یہاں آیا ہوں۔جج حامد حسین نے کہا کہ آپ درخواست دے دیتے، شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اسلام آباد ہونا چاہیے تھا مگر میں نے کہا عدالت میں پیش ہوجائوں، جج نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں جب حمزہ آجائیں تو اکٹھے پیش ہوں۔بعد ازاں حمزہ شہباز بھی عدالت پہنچ گئے عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا بھی سیشن چل رہا ہے؟ جس پر حمزہ کا کہنا تھا کہ جی ہمارابھی سیشن چل رہا ہے آج بھی اجلاس ہے