سعودی عرب ،سطح سمندر پر ناچتی ڈولفنز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
193

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں ریڈسی پراجیکٹ میں سطح سمندر پر اٹکھیلیاں کرتی ڈولفنز کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی گورنری تبوک نے اسے اپنے ٹویٹراکائونٹ پر جاری کیا ۔بحیرہ احمر کے اس منصوبہ میں ڈولفنوں کے سطح سمندر پر اٹکھیلیاں کرنے کے مناظر سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت دنیا بھر میں نایاب آبی حیات کے تحفظ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان میں ڈولفنز بھی شامل ہیں۔ڈولفنز سطح سمندر پر اپنے دل فریب کرتبوں کے لیے پوری دنیا میں معروف ہیں،یہ کبھی کبھار تین میٹرکی بلندی تک اٹھ جاتی ہیں اورایک ہی جھٹکے میں سات مرتبہ گھوم سکتی ہیں۔سعودی عرب کا بحیرہ احمر کے کنارے سیاحت کے فروغ کے لیے ریڈ سی پراجیکٹ دنیا کا ایک منفرد جدید منصوبہ ہے اور یہ نوے سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ہے۔اس کے قدرتی مناظر، پہاڑ، غار، خاموش آتش فشاں اور صحرا دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ مستقبل قریب میں دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے سیاح ریڈ سی پراجیکٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔