عالمی ادارہ صحت کا کووڈ کے علاج کیلئے تین ادویات کا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

0
220

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے 3 ادویات کا بین الاقوامی ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ وہ ہسپتال میں زیرعلاج کووڈ 19 کے مریضوں کی حالت میں کس حد تک بہتری لاسکتی ہیں۔ان ادویات کی آزمائش 52 ممالک کے 600 سے زیادہ ہسپتالوں میں ہزاروں رضاکار مریضوں پر کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گبرائسس نے ٹرائلز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے زیادہ مثر اور قابل رسائی ادویات کی دریافت اب بھی اہم ترین ضرورت ہے۔آرٹی سوناٹی کو ملیریا کی سنگین شدت کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایماٹی نیب کینسر کی مخصوص اقسام کی روک تھام کے لیے استعمال ہوتی ہے جبکہ انفلیکسی میب مدافعتی نظام کے امراض جیسے جوڑوں کی تکلیف کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ درجنوں ممالک میں مشترکہ تعاون سے ہونے والی تحقیق سے ٹرائل کو ایک پروٹوکول میں رہتے ہوئے متعدد علاج تک رسائی مل سکے گی، جبکہ مریضوں پر ہر دوا سے مرتب ہونے والے اثرات کا تخمینہ بھی لگایا جاسکے گا