طالبان افغانستان کے 65فیصد حصے پر قابض ہیں، یورپی یونین عہدیدار

0
272

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ طالبان اب افغانستان کے 65 فیصد حصے پر قابض ہیں اور انہوں نے 11 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے اورمزید بھی قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہر کے ایک مغربی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کابل کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر شہریوں کے شہر میں داخل ہونے اور تشدد سے کہیں اور فرار ہونے کے باعث بہت زیادہ رش ہے اور یہ بتانا مشکل ہے کہ آیا طالبان بھی اس سے گزر رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈر یہ ہے کہ خود کش حملہ آور سفارتی حلقوں میں داخل ہو جائیں گے تاکہ خوفزدہ کرسکیں، حملہ کریں اور یقینی بنائیں کہ ہر کوئی جلد سے جلد وہاں سے نکل جائے۔