اسلام آباد (این این آئی)وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری سے عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی سربراہی میں وفد نے جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پاکستانی زائرین کے لئے عراق کے ویزوں اور سہولیات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وفد کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عراق انبیا اور صحابہ کرام کی سرزمین ہے اور پاکستان کے عوام عراق سے گہری محبت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے عوا م اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان میں عراقی سفیر کی خدمات قابل قدر ہیں، ہم عراقی حکومت کی جانب سے زائرین کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالہ سے عراقی حکومت کے شکر گزار ہیں
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...