افغانستان میں ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں،وزیراعظم عمران خان

0
210

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں ہیں۔ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اصل غلامی سے زیادہ بری ذہنی غلامی ہوتی ہے، ایک غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ ذہنی غلامی میں جو کپڑے وہ پہنتے ہیں آپ کو بھی وہی کپڑے پہننے پڑتے ہیں، ذہنی غلامی میں آپ ان کا سارا فیشن لے لیتے ہیں کیونکہ آ پ سمجھتے ہیں وہ آپ سے بہتر ہیں۔