اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے ، عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے رابطہ کر کے مشاورت کرونگا ،دنیا، امن و استحکام کی خواہاں ہے،بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میری وزیر اعظم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے، وزیر اعظم نے مجھے اس بات کی منظوری دی ہے کہ میں عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اور مشاورت کروں تاکہ ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے،دنیا، امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے،خطے کی بہتری کیلئے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...