اشرف غنی پیسوں کے بھرے بیگ ساتھ لے گئے، روسی سفارت خانے کا دعوی

0
248

کابل(این این آئی) طالبان کے ہاتھوں سقوط بعد کابل میں روسی سفارت خانے کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی پیسوں سے بھری کاریں لے کر فرار ہوئے۔وہ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکے وہ رن وے پر ہی پھینک دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سفارتی مشن کی پریس سکریٹری نکیتا ایشینکو نے افغان حکومت کے زوال کے بارے میں بات کی اور کہا کہ جو چیز سب سے زیادہ درست طریقے سے دکھائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ غنی افغانستان سے کیسے فرار ہوئے؟ صدر غنی پیسوں سے بھری چار کاریں لے کر ہوائی اڈے پر پہنچے۔لائی گئی رقوم کا ایک حصہ ہیلی کاپٹر میں ڈال دیا گیا لیکن اس میں اتنی زیادہ گنجائش نہیں تھی۔ اسی لیے انہوں نے ہمراہ لائی گئی رقم سے بھرے تھیلے رن وے پر ہی چھوڑ دیے تھے۔