لاہور( این این آئی) گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے برطانوی عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زوہیب حسن کو سڑک پر لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں طلاق کی درخواست نہیں دی تھی،نازیہ حسن کا زہر دینے سے متعلق بیان حلفی جعلی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زوہیب حسن کے خلاف برطانوی عدالت میں بھی مقدمہ کروں گا، زوہیب حسن الزام تراشی کرکے مجھ سے رقم حاصل کرنا چاہتا ہے۔مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ نازیہ حسن سے طلاق نہیں ہوئی تھی، آخری وقت تک اس کا شوہر رہا،ناازیہ حسن کے اہل خانہ نے طلاق کا جھوٹا سرٹیفکیٹ بنوایا تھا، نازیہ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میںساری تفصیل موجود ہیں کہ ان کی موت کیسے اور اس میںمجھے ان کا شوہر ہی بتایا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...