کابل(این این آئی)افغانستان نے اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کے اغوا کے بعد اپنے سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے بعد افغان قیادت نے اپنے سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو پاکستان سے واپس بلا لیا۔بیان میں کہا گیا کہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور ٹرائل سمیت سیکیورٹی خدشات دور کرنے کیے جانے تک سفیر کو واپس بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا ایک وفد جائزہ لینے، کیس کی پیروی کرنے اور تمام متعلقہ امور کے حوالے سے جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس کے نتائج کی بنیاد پر مطلوبہ کارروائی کی جائے گی۔