کابل ایئرپورٹ کے کئی گیٹ کھول دئیے گئے ، پنٹاگون

0
243

کابل(این این آئی)افغانستان کی صورت حال پر پینٹاگون حکام نے کہاہے کہ کابل ایئرپورٹ کے کئی گیٹ کھول دیے گئے ہیں، صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کابل میں امریکی فوجی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں افغان صورتحال پر پینٹاگون حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابل میں امریکی فوج کے 5 ہزار 200 سے زائد اہلکار موجود ہیں، جبکہ کابل ایئرپورٹ کے کئی گیٹ اب کھول دیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے کابل میں امریکی جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں۔