جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کی کابل میں اہم ملاقاتیں

0
364

کابل(این این آئی)جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کابل میں اہم ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد وہ خوست روانہ ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انس حقانی نے سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔اس سے قبل افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر)کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خلیل الرحمن حقانی اور دیگر طالبان ارکان سے ملاقات کی ۔افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر)کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران عبداللہ عبداللہ نے انصاف پر مبنی ایک آزاد اور متحد افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔بیان کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ سماجی انصاف کی عدم موجودگی میں تحفظ فراہم کرنا اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنا ناممکن ہے۔جاری کیے گئے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ خلیل الرحمن حقانی نے شرکا کو یقین دلایا کہ وہ کابل کے شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان رہنما نے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ملک کے سیاسی رہنماوں اور بزرگوں سے مدد مانگی ہے۔