اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان دنیا کیساتھ کھڑا ہے، افغانستان کے بارے میں دنیا کی جو خواہشات اور توقعات ہیں ،سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں،افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث سی پیک بہت اہم ہوگیا ہے ، سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے،چینی شہریوں کو ہر قسم کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے شاید مولانا فضل الرحمان کی سیاست بہترہو جائے ،مریم نواز نے ہمیں کوئی درخواست نہیں دی ورنہ میں آگے بھیج دیتا،اپوزیشن ٹھس ہے، تین سال سے جلسے کررہے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے فقیر محمد اور کچھ افراد رہا ہوئے ہیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان وہاں کی متعلقہ قوتوں سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسا وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہوگیا ہے، ہم نے امریکی شہریوں کا بھی وہاں سے انخلا کیا ہے کیوں کہ ہمارے پاس دنیا کے دل جیتنے کا موقع ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان کے بارے میں دنیا کی جو خواہشات اور توقعات ہیں ہماری بھی وہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ملک کی ترقی کی شہ رگ اور زینہ ہے، جس کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، بعض دستانے پہنے ہوئے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگے جائے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے موجودہ حالات کے باعث سی پیک بہت اہم ہوگیا ہے اور حکومت کا یہ وعدہ ہے کہ سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، سی پیک میں کام کرنے والی 40 کمپنیوں کو فوج نے سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے لیکن گزشتہ ایک ماہ میں پیش آنے والے واقعات مثلاً داسو بس حملہ، سرینا ہوٹل حملہ، فشر کالونی کے واقعات نشاندہی کرتے ہیں کہ لوگ ہماری دوستی، ترقی کی راہ میں ان لوگوں کی جانوں سے کھیلنا چاہتے ہیں جو نہ صرف پاکستان کے دوست ہیں بلکہ خیر خواہ ہیں
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...