لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ جب تک حکومت ایک،دو جنسی درندوں کو سرعام چوک چوراہے میں نہیں لٹکائے گی ایسے لوگ عبرت حاصل نہیں کریں گے ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑھتے ہوئے واقعات پر سنجیدگی سے غور کریں اور ان کے تدارک کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں اس سے معاشرے خصوصاً خواتین میں خوف پایاجاتا ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت ایک طرف یہ اعلان کر رہی ہے کہ ہم خواتین کو قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں اور دوسری جانب رات کے وقت شاہراہوں پر سفر کرنے والی خواتین محفوظ نہیں اور انہیں درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور خصوصا ً قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے تدارک کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں اور سخت حکمت عملی اپنائیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...