برسلز (این این آئی )نیٹو سفارت کاروں نے کہاہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات نیٹو سفارت کار کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ۔نیٹو ڈپلومیٹ نے بتایا کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلا اور لاجسٹکس کے عمل پر بریف کیا گیا ہے۔نیٹو سفارت کار کے مطابق کابل ایئر پورٹ سے انخلا کا عمل جنگی پیمانے پر تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔نیٹو سفارت کار نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کابل ایئر پورٹ کے باہر اب بھی موجود ہجوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔طالبان رہنماوں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...