چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز کورونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں موثرقرار

0
249

بیجنگ(این این آئی)چین کی کمپنیوں کی تیار کردہ کووڈ ویکسینز کورونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں کافی موثر ہوتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی 2 مختلف طبی تحقیقاتی رپورٹس میں سامنے آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیق میں چین کے صوبے گوانگزو میں ڈیلٹا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز علامات والی بیماری سے بچا ئوکے لیے 59 فیصد تک موثر ثابت ہوئیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں سے بیماری کی معتدل علامات سے 70.2 فیصد تحفظ ملا جبکہ سنگین علامات کی روک تھام میں ان کی افادیت 100 فیصد رہی۔یہ حقیقی دنیا میں کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف چینی کمپنیوں کی ویکسینز کی افادیت کا پہلا ڈیٹا قرار دیا جارہا ہے۔یہ تحقیق گوانگزو میں 18 مئی سے 20 جون کے دوران وبا کے 153 مصدقہ کیسز اور 475 قریبی کانٹیکٹس کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کمپنیوں کی ویکسینز ڈیلٹا قسم کی روک تھام کے لیے اب بھی موثر ہیں۔تحقیق میں جن کیسز کا ڈیٹا دیکھا گیا ان میں سے 105 میں علامات کی شدت معتدل تھی جبکہ 16 کو سنگین علامات کا سامنا ہوا۔تاہم جن مریضوں کو سنگین علامات کا سامنا ہوا ان کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔تحقیق میں شامل افراد میں 61.3 فیصد نے سائنوویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کی تھیں جبکہ 27.5 فیصد نے سائنوفارم ویکسین استعمال کی تھی۔10.4 فیصد افراد نے دونوں کمپنیوں کی ویکسینز کے امتزاج کو استعمال کیا تھا