پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے میڈیا مالکان کے دو اعتراضات ہیں، فواد چوہدری

0
245

اسلام آباد(این این آئی)صحافتی تنظیموں فورتھ پلر انٹرنیشنل، پی ایف یو جے (پروفیشنل) اور ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے اشتہار کو مسترد کرتے ہوئے اس یکطرفہ میڈیا مہم کیخلاف مسابقتی کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے مختلف صحافتی تنظیموں فورتھ پلر انٹرنیشنل، پی ایف یو جے ( پروفیشنل) اور ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں مختلف ٹی وی چینلز پر اشتہار چل رہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ تمام صحافتی تنظیموں نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام صحافتی تنظیموں نے اس مجوزہ بل کو مسترد نہیں کیا۔ عہدیداران نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں میڈیا مالکان سے بلیک میل ہوتی رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جس نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے قدم اٹھایا، چند تنظیموں کو میڈیا مالکان کے مفاد کا تحفظ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے لہذا اس یکطرفہ اشتہار اور میڈیا مہم کے خلاف مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں گے