ممبئی (این این آئی)شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔انڈیا کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ‘کوئی موئی’ کے مطابق شاہ رخ خان بالی وڈ کے کامیاب ترین ہدایت کار راج کمار ہرانی کے ساتھ ان کی نئی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ‘پٹھان’ کے بعد طنز و مزاح سے بھرپور ایک سوشل کامیڈی فلم میں کام کریں گے جہاں ان کے ساتھ تاپسی پنوں ہیروئن ہوں گی۔ فلم کی عکس بندی کینیڈا اور انڈیا میں کی جائے گی۔بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی 2014 کے بعد سے اب تک کوئی فلم ہٹ نہیں ہوسکی۔شاہ رخ خان کی آخری فلم ‘زیرو’ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ اس کے بعد سے اب تک شاہ رخ خان بڑے پردے سے مسلسل غائب ہیں اور ان کی جانب سے ابھی تک مداحوں کو انتظار ہی کروایا جا رہا ہے۔فلم ناقدین اس بات کو شاہ رخ خان کی خوش قسمتی سمجھ رہے ہیں کہ ان کی فلمیں تاخیر کا شکار ہیں تو اس میں ان کا فائدہ ہے کیونکہ کورونا کی وبا کے باعث فلم نگری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گذشتہ 16 ماہ سے بالی وڈ فلمیں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی جا رہی ہیں، جہاں ناقدین اور فلم بینوں کے ملے جلے تاثرات سامنے آتے ہیں اور فلمیں کوئی خاص کمائی بھی نہیں کر پاتیں۔ اس عرصے میں بالی وڈ انڈسٹری کوئی بلاک بسٹر فلم بھی نہیں دے پائی جس سے پوری انڈسٹری پر مایوسی کے سائے ہیں۔بعض ناقدین کہتے ہیں کہ ‘شاہ رخ خان کو تجرباتی فلمیں کرنے کے بجائے اپنی مضبوط قسم رومانس اور بیڈ بوائے ولن کی کہانی والی فلمیں کرنی چاہییں۔مداح شاہ رخ خان سے ‘ڈان تھری’ اور ‘واریئر’ نامی فلموں کے بارے میں سوالات کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ‘پٹھان’ سائن کی ہے جس میں وہ جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہم بھی ہوں گے اور فلم 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...