برطانیہ کی چھوڑی گئیں اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

0
214

کابل(این این آئی) افغانستان سے برطانیہ کا انخلا مکمل ہو گیا تاہم اہم دستاویزات طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل ہوتے ہی سوشل میڈیا اکائونٹ بھی بند کر دیا۔ برطانوی سفارتخانے کی انخلا کے دوران رہ جانے والی اہم فائلیں طالبان کے ہاتھ لگ گئیں۔طالبان نے برطانیہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں کی حساس دستاویزات ضبط کر لیں۔ ان دستاویزات میں افغان باشندوں کے رابطہ نمبرز، گھروں کے پتے اور دیگر معلومات موجود ہیں۔دستاویزات کابل میں برطانوی سفارتخانے نے انخلا کے دوران چھوڑ دی تھیں اور ان حساس دستاویزات کے باعث افغان باشندوں کی باآسانی شناخت ہوسکے گی۔افغان باشندوں کی دستاویزات برطانوی سفارتخانے کے فرش پہ بکھری ہوئی تھیں