شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بنی فلم اسپنسر کا ٹریلر جاری

0
1302

لاس اینجلس(این این آئی) شہزادی ڈیانا کی زندگی کی عکاسی کرتی ہالی وڈ فلم اسپنسر کا ٹریلر چاہنے والوں کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔کرسٹین اسٹیورٹ بنی ہیں شہزادی ڈیانا اور کہانی ہے ان کی زندگی میں آنے والے طوفانوں کی۔ کس طرح انہوں نے ان بحرانوں کا کیا مقابلہ، کس طرح ڈیانا نے نجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کیا یہی فلم کا خاصہ ہے۔ جذباتی اور حساس موضوع پر تخلیق کی گئی یہ فلم پانچ نومبر کو پرستاروں کے لیے پیش کی جائے گی ۔