لاہور( این این آئی)ریڈیو پاکستان نے اپنے قومی نشریاتی رابطے پر معروف گلوکار پرویز مہدی کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی فیچر ”مانوس اجنبی ”نشر کیا جسے چوہدری صفدر رضا نے تحریر کیا جبکہ راوی سلیم زبیری اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کی خاص بات اس میں شامل گٹارسٹ اور موسیقار سجاد طافو اور گلوکار انجم شیرازی کی گفتگو تھی جس میں انہوں نے ٹربیوٹ پیش کرتے ہوئے پرویز مہدی کی فنی خدمات کا احاطہ کیا ۔اس موقع پر سجاد طافو کا کہنا تھا کہ میرا پرویز مہدی سے تعلق 70کی دہائی میں بنا جب انہوں نے گیت فیر میں تینوں یاد آواں گا گایا جس کے بعد ان کی وفات تک میرا ان کا ساتھ رہا۔گلوکار انجم شیرازی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں پر پرویز مہدی جیسے رسیلے گلوکار نے جنم لیا اور انہوں نے مہدی حسن اور غلام علی کے دور عروج میں اپنا نام پیدا کیا ان کی تربیت میں مہدی حسن کے ساتھ ساتھ ریڈیو لاہور کا بھی بڑا اہم کردار ہے ۔انہوںنے ریشماں کے ساتھ گائے گیت گورئیے میں جاناں پردیس سے شہرت حاصل کی ،انہیںغزل گائیکی میں مکمل عبور حاصل تھا اور غزل گائیکی کی تاریخ ان کے تذکرے کے بغیر نا مکمل تصور کی جائے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...