لاہور( این این آئی)کامیڈی کنگ عمر شریف طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر معروف کامیڈین کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے پہلے تو پہچاننے میں مشکل ہوئی تاہم پھر بتایا جانے لگا کے یہ معروف کامیڈین عمر شریف ہیں ۔وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔کامیڈین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔یا درہے کہ گزشتہ ماہ عمر شریف نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی تیسری بیوی کے خلاف درخواست دی تھی۔ اس وقت بھی وہ کمرہ عدالت میں ویل چیئر پر آئے تھے۔یاد رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والے فنکار 19اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...