ممبئی(این این آئی) اداکار راج کمار راؤ نوجوانی میں بالی وڈ کے ‘کنگ خان’ شاہ رخ خان کے بڑے فین تھے اور شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار راج کمار راؤ نے بتایا کہ میں اپنے اسکول کے دنوں میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر اداکار بنوں۔ یہی وجہ تھی کہ جب میں نے کالج میں قدم رکھا تو اپنی تمام بری عادتیں ختم کردیں۔راج کمار راؤ نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں، میں نے شاہ رخ خان کی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ دیکھی تھی۔ کالج میں مجھے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی جو بالکل فلم میں ‘انجلی’ نامی لڑکی جیسی تھی، میں نے اس لڑکی کی ماں کو تلاش کیا اور پھر کسی نہ کسی طرح ہم دونوں ملاقاتیں کرنے لگے لیکن بدقسمتی سے اس کا ایک بوائے فرینڈ بھی تھا۔اداکار نے بتایا کہ لڑکی کے بوائے فرینڈ نے ہمیں دیکھ لیا تھا اور اس نے 25 لڑکوں کے ساتھ مل کر میری پٹائی کی، وہ مجھے گولی مارنا چاہتے تھے لیکن میرے دوستوں نے موقع پر پہنچ کر مجھے وہاں سے بچایا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...