نیئر اعجاز مہنگائی بڑھنے پر حکومت پر برس پڑے

0
345

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار نیئر اعجاز مہنگائی بڑھنے پر حکومت پر برس پڑے ۔ اداکارنیئر اعجاز کی سوشل میڈیا پر ایک دوست کے ہمراہ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہونے پر حکومت اور اس کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ نیئر اعجاز نے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان ؟، جس میں سب کچھ عوام کی دسترس سے باہر ہو گیا ہے ۔