طرابلس(این این آئی)لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کا بیٹا ساعدی قذافی ترکی پہنچ گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپریل 2018 میں لیبیا کی ایک عدالت نے قذافی کے بیٹے کو بری کر دیا تھا۔ ساعدی قذافی پر لیبیائی فٹبال فیڈریشن کی ٹیم کے ایک کھلاڑی اور کوچ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔مارچ 2014 میں نائیجر نے ساعدی کو لیبیا کے حوالے کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ دارالحکومت طرابلس میں الھضبہ جیل میں پڑا ہوا تھا۔ بعض رپورٹوں کے مطابق ساعدی کی رہائی لیبیا کی حکومت کے سربراہ کے مطالبے پر عمل میں آئی۔مئی 2020 میں ساعدی قذافی کی والدہ صفیہ فرکاش نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی حقوق کے ہائی کمیشن میں اپنے بیٹے کی جبری حراست کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔ یہ پٹیشن الھضبہ جیل کے عہدیدار کے خلاف داخل کی گئی تھی جہاں ساعدی کو رکھا گیا تھا۔مذکورہ عہدیدار نے عدالت کی جانب سے بری کیے جانے کے احکامات کے باوجود ساعدی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...