اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے یوم دفاع و شہداء پاکستان پر شہدائے قوم کو خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے، آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔ اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار کے دن کے طور پر منایا جائیگا، آج کے دن 1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ شہید کبھی نہیں مرتا، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر پیاروں کا نذرانہ پیش کیا، یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کی ظلم و ستم و تسلط سے آزاد ہونگے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...