اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ 6 ستمبر کے دن ہماری بہادر افواج نے بھارتی عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔ یومِ دِفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ 6 ستمبر کے دن ہماری بہادر افواج نے بھارتی عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔ انہوںنے کہاکہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء ، غازیوں اور بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، پوری قوم پاک افواج کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ملک کی سرحدیں ہماری بہادر افواج کی وجہ سے محفوظ ہیں، ہماری افواج نے دہشتگردی خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دیں ہیں وہ کسی ملک کی افواج نے نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات کے ساتھ ملک کا دفاع کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام پاکستانیوں کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، ملک کا دفاع کر شہری کا اولین فرض ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے دفاع و سلامتی خاطر پوری قوم پاک افواج کے شانا بشانا کھڑی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...