لاہور(این این آئی)ملک کا تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، مالی سال کے پہلے 2ماہ میں تجارتی خسارے میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 2ماہ تجارتی خسارہ 119.94 فیصد اضافہ کے بعد 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔برآمدات 27.59 فیصد اضافے سے 4 ارب 57کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ سال 3 ارب 58کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، اسی طرح درآمدات 72.59فیصد اضافے سے 12 ارب 6 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال 6 ارب 99کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 4.53 فیصد کمی رہی، جولائی 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 34کروڑ ڈالر تھا، جبکہ اگست 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا۔جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 15.39 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2021 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 60کروڑ ڈالر اور اگست 2020 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...