کراچی(این این آئی) اداکارہ عائزہ خان کی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔”میرے پاس تم ہو” سمیت متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے شوہر گلوکار روہن پریت سنگھ بھی موجود ہیں۔اداکار دانش تیمور نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ”جب وی میٹ”۔ تاہم اداکارہ عائزہ خان نے کوئی کیپشن نہیں دیا البتہ دل والی ایموجی بناکر تصویر شیئر کی۔ادکارہ عائزہ خان کی پوسٹ پر گلوکارہ نیہا ککڑ نے بھی کمنٹس کیے جس میں انہوں نے پاکستانی میاں بیوی کی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں دونوں فنکاروں کی تعریف بھی کی۔ نیہا ککڑ کے جواب کو 14 ہزار سے زائد لوگ اب تک لائک کرچکے ہیں اور سیکڑوں لوگ اس پر اپنا تبصرہ بھی دے چکے ہیں۔دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بھی تصویر پر کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مداح نے لکھا ” لولی ووڈ کی بولی ووڈ سے ملاقات”۔ بھارتی مداح نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھامیری تمام پسندیدہ شخصیات ایک ہی فریم میں”۔ ایک مداح نے لکھا” عائزہ میں نے آپ کا پورٹریٹ بنارکھا ہے جو میری پروفائل پر موجود ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...