لاہور( این این آئی)نامور اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ کامیابی کسی مارکیٹ سے نہیں ملتی اس کیلئے دن رات محنت کرنا پڑتی ہے ،میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ آپ سچی نیت اور لگن سے محنت کریں خدا کی ذات آپ کی محنت کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گا ۔ ایک انٹرویو میں عمران اشرف نے کہا کہ مجھے یادہے کہ میں نے اپنے کرئیر کے آغازمیں چھوٹے چھوٹے کرداربھی ادا کئے لیکن اپنی محنت جاری رکھی اور پھر وہ دن بھی آیا جب میں نے مرکزی کردار نبھائے ، صرف میں ہی نہیں بہت سے فنکار ایسے ہیں جو اس طرح اپنا منزل تک پہنچے ہیں ۔ عمران اشرف نے کہا کہ سینئرز کا احترام کرتا ہوں اورکوشش ہوتی ہے کہ اپنی کام سے کام رکھوں، جب آپ خود کو دوسرے معاملات میں الجھا لیتے ہیں تو پھر آپ اپنے کام پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...