چیئرمین سینیٹ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، وطن کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں

0
229

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر پاکستان اور اہلِ وطن کی سلامتی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔صادق سنجرانی سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ شاہی خاندان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔