کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپراسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینا بہت تکلیف دہ ہے اور اس کے معاشرے پر بہت برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں زیادتی کے واقعات پر سامنے آنے والے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پاکستان میں زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینے اور تفتیش کے دوران غیرضروری سوالات کا پوچھا جانا تکلیف دہ ہے۔انہوں نے چند سوالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی لڑکی زیادتی کا شکار ہوتی ہے تو ایسے موقع پر پوچھے جانے والے یہ سب سوالات غلط ہیں۔ماہرہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ ‘یہ ایسا مسئلہ ہے جس کے بارے میں اسکولوں میں پڑھایا جانا چاہیے، ٹی وی پر ایسے پروگرام ہونے چاہئیں جہاں بچوں کو اس بارے میں سمجھایا جائے کہ زیادتی کے واقعات میں زیادتی کا شکار ہونے والوں کو الزام دینا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسا محسوس کرتی ہیں کہ ہم اس حوالے سے کوشش کر سکتے ہیں اور اس سوچ کو بدل سکتے ہیں۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ‘پاکستانی ڈرامے اور ٹیلی ویژن انڈسٹری اس مقصد کے لیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماہرہ زیادتی کیواقعات میں متاثرہ شخص پر الزام لگانے کے بیان سے ہمیشہ گریز کرتی رہی ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس کے حوالے سے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے بیان پر بھی تنقید کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...