لاہور( این این آئی)لیجنڈ اداکارعمرشریف کے اہل خانہ کے مطابق عمرشریف کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ۔معروف کامیڈین کے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے اور وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کے مطابق یہ سن کر اور دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ لوگ عمر شریف کے ہسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ہسپتال میں لی گئی تصاویر اور کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔زرین عمر نے ویزے کے عمل کوجلد یقینی بنانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیااور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت،مرتضی وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم ہائوس کے عملے سمیت تمام معاملات میں اہم کردار اداکرنے میں اینکر پرسن وسیم بادامی کا بھی شکریہ ادا کیا۔زرین غزل نے کہا کہ عمرشریف کی صحت کافی بہتر ہے انہیں صرف دل کا عارضہ ہے، عمرشریف کی یادداشت جانے کی خبرغلط ہیں۔انہوںنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ عمر شریف کی صحتیابی کیلئے دعائیں کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...