واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکا پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکا کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکا پرایک حملہ کرے گا۔ ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کاخطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکا پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دوسال لگیں گے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنیکی امریکی صلاحیت کم ہوگئی ہے، دوبارہ رسائی کیلئے راستے تلاش کررہے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی ایڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کیخطرات بڑھنیکااشارہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کیعلاوہ داعش خراساں بھی حملیکرسکتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...