کراچی (این این آئی)کامیڈی کنگ و پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے علاج اور مالی تعاون پر فنکار برادری کاسندھ حکومت کو خراج تحسین، پاکستان کے معروف اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف کے علاج معالجے لئے ایئر ایمبولینس اور چار کروڑ روپے کی مالی امداد پر فنکاروں کا اظہار تشکر،اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں اسٹیج ڈراموں کے معروف رائٹر ، ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ، فلم سٹار و ہدایتکار میڈم سنگیتا، جاوید شیخ، شفقت چیمہ، افضل خان (جان ریمبو) نسیم وکی، افتخار ٹھاکر، ہنی البیلا، آغا ماجد، سلیم البیلا، اظہر رنگیلا، اے آروائی کے معروف اینکر علی رضا، سنگر محمد علی شہکی، شکیل صدیقی، روف لالہ، پرویز صدیقی، شکیل شاہ، سلیم شیخ، آفتاب عالم، اسماعیل تارا، شہزاد رضا، بشری انصاری نعیمہ گرج ، سلمیٰ ظفر سمیت شوبز انڈسٹری کی پوری فنکار برادری نے سندھ حکومت کے اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا، اپنے بیان میں معروف رائٹر ، ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ نے کہا کہ عمر شریف کی صحت یابی کے لیئے دعا گوہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ہم سب کے درمیان ہوں گے اور دوبارہ لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں گے،عمر شریف جیسے فنکار صدیوںمیں پیدا ہوتے ہیں اور عمر شریف پاکستان شوبز انڈسٹری کا اثاثہ ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر شریف نئے آنے والے فنکاروں کے لیئے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں ، اسٹیج ، ڈرامہ ، فلم سمیت شوبز کی ہر فیلڈ میں انہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، دعا ہے کہ رب کائنات عمر شریف کا جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ سندھ حکومت نے فنکار برادری کے دل جیت لیئے ہیں اور یہ بہت بڑا کام ہے ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت ، بلاول بھٹوز رداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بے حد مشکور ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...